دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے موضع رکھ ڈھول ابڑیند میں کارروائی کرتے ہوئے

پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا 200 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

ریلوے روڈ صاف کرادیا۔پختہ تجاوزات مسمار،بنچز،چارپائیاں،میزیں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سرکاری واجبات کے نادہندگان کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کردئیے گئے۔

سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی پر متعدد پٹواریوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی دیئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان مہدی ملوف نے اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائیں۔واجبات کی وصولی کےلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت دیگر قانونی کارروائی کی جائے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کے علاقے مٹھے والی میں قبضہ مافیا سے رقبہ واگزار کرانے کےلئے آپریشن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے

سرکاری رقبہ واگزار کراکر محکمہ پبلک ہیلتھ کو صاف پانی کی فراہمی کےلئے ٹیوب ویل کا بور فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نےتونسہ شریف کے علاقہ مٹھے والی میں مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

انہوں نے لوگوں یہ بھی یقین دلایا کہ ان کے علاقہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے جلد ہی سیوریج لائنوں کا باقی کام بھی شروع ہوجائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت سرکاری عمارتوں کو جاذب نظر بنایا جارہا ہے۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاءالرحمن نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کو رنگ و روغن کرنے کے ساتھ گراؤنڈ،

گرین بیلٹس اور لانز کی گھاس کاٹی جارہی ہے۔کھیل کے میدان ہموار کرنے کے ساتھ ضرورت کے مطابق نئی گھاس لگانے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو مزید جاذب نظر بنایا جائیگا۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر” کے پروگرام کو تمام محکمے سوفیصد کامیاب بنائیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد د کرتے ہوئے تیسرے ہفتے کی صفائی مہم کو پہلے دو ہفتوں کے مقابلوں میں

مزید بہتر اور مثالی بنائی جائے انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے دو ہفتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے

اور تیسرے ہفتہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران موجود تھے۔

راجن پور، مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر نے کہا کہ

پیر سے شروع ہونے والے تیسرے ہفتے میں تمام محکمے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور عمارتوں کی خوبصورتی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ

یہ مہم یونین کونسل سطح سے لے کر ڈویژنل سطح تک یکساں چلائی جائےاور عوامی مسائل کو پائیدار بنیادوں پر حل کیا جائے کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ

ڈیش بورڈ پر نمودار ہونے والے عوامی شکایت کا سو فیصد ازالہ کیا جائے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ

صفائی ستھرائی کی اس مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت دو ہفتوں کے دوران

ضلع ڈیرہ غازی خان میں اٹھارہ ہزار بیس سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں اور عوامی شکایات کو سو فیصد حل کیا گیا ۔

ضلع لیہ میں 14 ہزار پانچ سو سینتیس سرگرمیاں سامنے آئیں اور 95 فیصد عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا ۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں 41ہزار 639 سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا

اور موصولہ عوامی شکایات بھی 97 فیصد حل کی گئی ہیں اسی طرح ضلع راجن پور میں 11130 سرگرمیوں پر کام کیا گیا

اور شکایات کا 96 فیصد ازالہ کیا گیا ہے کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں

مجموعی طور پر دو ہفتوں میں صفائی ستھرائی سے متعلقہ85 ہزار 326 جگہوں پر کام کیا گیا 919 عوامی شکایات میں سے نو سو سینتالیس حل کردی گئیں اور ڈویژن میں مجموعی طور96 فیصد عوامی شکایات اور مسائل حل کر دیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن علی نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں

گزشتہ شب اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد،

آر پی او محمد فیصل رانا ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈی پی او عمر سعید،پولیٹیل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،

رینجرز، پولیس اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں لادی گینگ کے خلاف خلاف کئے جانیوالے آپریشنز اور اقدامات کا جائزہ لیاگیا

اجلاس میں بتایا گیا کہ لادی گینگ کے گیارہ سہولت کار اور لادی گینگ میں نئے شامل ہونے والے یعقوب بزدار کو بی ایم پی نے گرفتار کرلیا

بلال کو زندہ پیر آپریشن، یسین ،نواز اور اسماعیل ڈھورا کو بی ایم پی اور رینجرز نے گرفتار کیا

اجلاس میں تمام فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لادی گینگ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا۔

اجلاس میں لادی گینگ کے خاتمہ کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی گئی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے گھر گھر شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن

شروع کردی گئی ہے اور ابتک 125 افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی ۔موبائل ہیلتھ یونٹ کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ شیڈول جاری کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے گھر گھر ویکسین لگوانے کا کام شروع کرا دیا ہے

تونسہ کے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 16 دیہی علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹ کے وزٹ پلان کو سامنے رکھتے ہوئے مقررہ ایام میں جاکر ویکسین مفت لگائیں ۔

موبائل ہیلتھ یونٹ انچارج شفیق شاہ بزدار کی زیر نگرانی عوام کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

موبائل ہیلتھ یونٹ 14 جون کو یونین کونسل منگروٹھہ کا وزٹ کرے گا۔اسی طرح 15 جون کو یوسی بستی بزدار، 16 جون یوسی منگروٹھہ بستی مہانے والی، 17 جون یوسی سوکڑ

بستی سوکڑ ،18 جون یوسی بنڈی بستی دارئیا شاہ ،21 جون یوسی ہیرو بستی ہیرو، 22 جون یوسی ڈونہ بستی سونرا، 23 جون یوسی ڈونہ بستی ڈونہ، 24 جون یوسی ڈونہ بستی گھالی، 25 جون یوسی ناڑی بستی ناڑی، 28 جون یوسی ناڑی بستی ناڑی ،

29 جون یوسی ناڑی بستی میر کھر اور 30 جون کو موبائل ہیلتھ یونٹ یوسی ریتڑا بستی ریتڑا میں پہنچے گا۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا۔

سکول کے آڈیٹوریم کے ساتھ موجودہ عمارت کی بحالی کے لئے

فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ کمپری ہینسو ہائی سکول کا عید گاہ کے ساتھ داخلی گیٹ کھول دیا جائے تاکہ

بچوں کو مسافت سے بچایا جاسکے انہوں نے عید گاہ چوک سے گرلز کالج گیٹ تک روڈ کو فوری ٹف ٹائل کرنے کی ہدایت کی ۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے سکول کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 کڑوڑ کے فنڈز جلد فراہم کردئیے جائیں گے۔

مشیر وزیر اعلی نے گرلز کالج کا بھی دورہ کیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نےممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے تیاریاں شروع کردیں۔

دریائے سندھ میں غازی گھاٹ کے مقام پر ریسکیو 1122،ہیلتھ،سول ڈیفنس،لائیوسٹاک،ٹائیگر فورس اور دیگر متعلقہ محکموں نے فرضی مشقیں کیں۔

ماک ایکسر سائز کے ذریعے دریا کے پانی میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش،محفوظ مقامات پر منتقلی،

ابتدائی طبی امداد،ہسپتالوں میں ہنگامی بنیاد پر منتقلی،مویشیوں اور قیمتی سامان کو سیلابی پانی سے نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

غوطہ خوروں نے گہرے پانی میں لاپتہ انسانی جانوں کو ڈھونڈنے اور نکالنے کی بھی مشق کی۔

مختلف کشتیوں کوچلانے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے فرضی مشقوں،محکموں کے فیلڈ کیمپس اور ریسکیو 1122 کے فیلڈ ہسپتال کا جائزہ لیا۔

ریکسیو 1122 کے دستوں نے سلامی دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر نئیر عالم نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ

کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے محکموں کی تیاری نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

فرضی مشقوں کا مقصد آفات میں نقصان کو بہتر حکمت عملی سے کم کرنا ہے۔

اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر ناطق حیات اور دیگر موجود تھے۔

About The Author