دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی ہاؤسنگ کالونیوں میں کمرشل نقشوں کی تیاری شروع کردی گئی۔

اہم شاہراہوں اور چوکوں کے گرد کمرشل سرگرمیوں کی منظوری دی جاسکے گی۔کمرشل فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقم وزیر اعظم پاکستان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام

میں استعمال ہوسکے گی۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اس حوالے سےفاٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خلد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک،اے سی جی محمد حیات اختر اور متعلقہ افسران شریک تھے

پاکستان ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی کے افسران کی کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

جلاس میں فاٹا کی ہاؤسنگ کالونیوں میں کمرشل سرگرمیوں کےلئے کمرشل میپ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں فاٹا کی چالیس سال پرانی تین ہاؤسنگ سکیم موجود ہیں

 ہاؤسنگ سکیم ماڈل ٹاؤن میں958 پلاٹس،خیابان سرور میں 960 اور فورٹ منرو میں347 پلاٹس بنائے گئے تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

ہاؤسنگ سکیموں کی اہم شاہراہوں اور چوکوں کے گرد کمرشل سرگرمیاں منظور کی جاسکتی ہیں تاہم ٹریفک کی روانی

پارکنگ،رہائش اور دیگر متعلقہ معاملات دیکھے جائیں گے،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی سروے ٹیم تشکیل دے دی

جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،اے سی صدر مہدی ملوف،ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر محکموں کے افسران شامل کیئے گئے ہیں۔

کمیٹی موقع دیکھ کر تین ہفتہ کے اندر سفارشات تیار کرے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ

محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں

سر بمہر کردیں۔

انہوں نےعلاقہ میں پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا۔

فنگر پرنٹ،ڈور مارکنگ سمیت ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی نے ڈی سی کمپلیکس کے مختف شعبوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے صفائی،افسران اور ملازمین کی موجودگی،ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں "خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے

تحت گزشتہ روز 7792 سرگرمیاں کی گئیں جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی 1524،لیہ کی 996،مظفر گڑھ کی 4358 اور ضلع راجن پور کی 914 سرگرمیاں

شامل ہیں۔9 جون کو موصول شدہ 948 عوامی شکایات میں سے 901 کا ازالہ کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خدمت مہم کے تحت حکومت پنجاب کی متعلقہ ڈیش بورڈ پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی 17664 سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ

وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مہم کو کامیاب کریں جس سے ضلع کی درجہ بندی بھی بہتر ہوگی۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کے پہلے تین روز میں پانچ سال تک کے 668098 بچوں کو حفاظتی ویکسین پلادی گئی۔

مجموعی طور پر 96 فیصد ٹارگٹ عبور کرلیا گیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت گزشتہ شب جائزہ اجلاس میں بتائی گئی

اجلاس میں مہم کی ابتک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ہر ٹارگٹ بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے۔

گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو اگلے روز تلاش کرکے قطرے پلائے جائیں

انہوں نے کہا کہ ملک کے صحت مند مستقبل کےلئے ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سات سے نو جون تک 31798 این اے اور 5188 خانہ بدوش بچوں کو بھی حفاظتی ویکسین دے دی گئی ہے

تاہم 35576 ٹارگٹ بچے اپنے گھروں میں ٹیموں کی آمد کے وقت گھروں میں

موجود نہیں پائے گئے تھے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

:
پولیس تھانہ شاہ صدر دین کی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی،ملزمان کے قبضے سے 1350 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین منیر احمد نے بتایا کہ طالب حسین SI نے دوران گشت علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے

منشیات فروش ملزم فیض محمد ولد پیر بخش قوم کھوسہ سکنہ شاہ صدر دین سے 1350 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا

جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم محمد شہباز ولد فیاض حسین قوم کوٹانہ سکنہ

موضع پیر عادل سے پسٹل 30 بور بمع 03 عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

About The Author