اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، موٹرسائیکلز، موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔

پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں محمد ذیشان کی دکان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 30 ہزار و بارہ موبائلز

چھین کر فرار ہوگئے، وحید آباد میں محمد شفیق سے دو ڈاکو نقدی 1لاکھ 40ہزار لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد مجاہد سے

ڈاکو نقدی 21 ہزار و موبائل چھین کر لے گئے، ملتان روڈ اسامہ گارڈن میں احمد اقبال کی بلڈنگ مٹیریل کی دکان میں ڈاکو داخل ہوکر 8 لاکھ لے گئے،

تھانہ مخدوم رشید کے علاقے گارڈن سٹی محمد نوید کے گھر پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی 2 لاکھ،تین ایل ای ڈی، دس تولہ طلائی زیورات ودیگر گھریلوں سامان چھین کر فرار ہوگئے، امتیاز حسین کی موٹرسائیکل،

فیاض حسین کے گھر سے موبائل، عارف حسین کے گھر سے نقدی 3 لاکھ، جاوید اقبال کا موبائل، تھانہ نیوملتان کے علاقے رفیق کے گھر سے

نقدی و طلائی زیور، شاہد کی موٹرسائیکل، مریم بی بی کے گھر سے گھریلوں جبکہ محمد صدیق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ۔


ملتان

ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے حسا س اداروں کااے ایس ایف،سپیشل برانچ، پولیس، سول ڈیفنس ودیگر کیساتھ

لیفٹیننٹ کرنل محمد ریاض کی قیادت میں موک ایکسرسائز کی گئی

۔موک ایکسرسائز میں شامل تمام ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف نے

ایئر پورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد تمام ڈیپارٹمنٹ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔


ملتان

ڈویژنل انتظامیہ، پی ایچ اے کی جانب سے ملتان کو سرسبز بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے

کمہارانوالہ چوک پر جاری شجرکاری مہم میں ٹرمینیٹریا کا تیار درخت لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ کمہارانوالہ چوک پر 8 پلکن، 17 ٹرمنیٹریا کے درخت لگا دیے گئے ہیں۔

شدید گرمی میں درخت کا سایہ نعمت ہے۔شہر میں لگائے گئے ہزاروں سایہ دار قدآور درختوں کے نیچے شہریوں کو بیٹھا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ

اسکی سواری سایے میں کھڑی ہو یا پھر وہ خود بھی سایہ دار درخت کی چھاؤں میں قیام کرے۔موسم کی سختی کو کم کرنے کیلئے ہر شخص کو اس مہم کا حصہ بننا ہوگا۔

بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ ڈویژن کا درجہ حرارت 2 سے تین ڈگری کم کرسکوں۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شجرکاری جاری ہے۔

گرد گرما کی دھرتی کو سبزے اور رنگوں کی دھرتی بنانے بارے کوشاں ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمن لطیف خان، دیگر افسران بھی موجود تھے۔


ملتان

انسداد تجاوزات عملہ پر حملہ کرنے کے الزام میں دونامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ ٹیم ریگولیشن آفیسر کے ہمراہ موقع پر

پہنچی تو ملزمان عمران ،انور نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ریگولیشن آفیسر کی

گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ڈنڈوں ،سوٹوں ،اور اینٹوں کے ساتھ حملہ کردیا ،

پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکاری اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے

کارروائی شروع کردی ہے۔


ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، موٹرسائیکلز

موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں محمد ذیشان کی دکان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 30 ہزار و بارہ موبائلز چھین کر فرار ہوگئے،

وحید آباد میں محمد شفیق سے دو ڈاکو نقدی 1لاکھ 40ہزار لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد مجاہد سے ڈاکو نقدی 21 ہزار و موبائل چھین کر لے گئے

ملتان روڈ اسامہ گارڈن میں احمد اقبال کی بلڈنگ مٹیریل کی دکان میں ڈاکو داخل ہوکر 8 لاکھ لے گئے

تھانہ مخدوم رشید کے علاقے گارڈن سٹی محمد نوید کے گھر پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی 2 لاکھ،تین ایل ای ڈی

دس تولہ طلائی زیورات ودیگر گھریلوں سامان چھین کر فرار ہوگئے، امتیاز حسین کی موٹرسائیکل، فیاض حسین کے گھر سے موبائل

عارف حسین کے گھر سے نقدی 3 لاکھ، جاوید اقبال کا موبائل، تھانہ نیوملتان کے علاقے رفیق کے گھر سے نقدی و طلائی زیور

شاہد کی موٹرسائیکل، مریم بی بی کے گھر سے گھریلوں جبکہ محمد صدیق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ۔


ملتان

آر پی او سید خرم علی نے بوریوالا میں کھلی کچہری لگائی اور عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے

ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی،ایس ڈی پی او بوریوالا بھی اس دوران موجود تھے۔ آر پی او نے کہا کہ

عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی حکومت کا مشن ہے

انہوں نے سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی تفتیش میں پیشرفت بارے دریافت کیا

انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے میں کمیونٹی پولیسنگ نہایت اہم ہے

عوام اور پولیس کا تعاون جرائم پیشہ کی شکست ہے۔

%d bloggers like this: