دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دھوپ کی دیوار کا پوسٹر جاری

احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سیریز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

انڈین اسٹریمنگ ایپ زی فائیو پر 25 جون کو نشر ہونے والی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ایک عرصے سے دونوں کو پروجیکٹ میں ساتھ دیکھنے کے خواہشمند مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

شوبز کی معروف جوڑی اب ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ میں ساتھ نظر آئے گی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی اور احد رضا میر نے ’دھوپ کی دیوار‘ کا پوسٹر شیئر کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دھوپ کی دیوار‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز ہے

جس میں سجل علی نے ایک شہید پاکستانی آرمی آفیسر کی بیٹی جبکہ احد رضا میر نے بھارتی فوجی کے بیٹے کا کردار نبھایا ہے۔

ویب سیریز کی کاسٹ میں اداکار منظر صہبائی اور زیب رحمان سمیت متعدد بڑے فنکار بھی شامل ہیں۔

دھوپ کی دیوار‘ کے اب تک 3 ٹیزرز منظر عامر پر آچکے ہیں۔ پہلے ٹیزر میں احد رضا میر گٹار بجاتے دکھائی دیئے۔

دوسرے ٹیزر میں سجل علی نے دبے الفاظ میں اپنے کردار کا تعارف کرایا ۔

جبکہ تیسرے ٹیزر میں احد رضا میر مداحوں سے اپنے کردار کے بارے میں سوال کرتے دکھائی دیئے۔

ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ رواں ماہ 25 جون کو زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

About The Author