دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں واقع اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اوقات کار ان اسکولوں کے تبدیل کیے گئے ہیں جو گرم علاقوں میں واقع ہیں۔

پشاور

صوبہ خیبرپختونخوا میں بعض علاقوں کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔ اوقات کار ان اسکولوں کے تبدیل کیے گئے ہیں جو گرم علاقوں میں واقع ہیں۔

اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت وہ تمام اسکول جو گرم علاقوں میں واقع ہیں ان کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گرم علاقوں میں واقع پرائمری اسکول صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولے جائیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح چھٹی جماعت سے لے کر ہائر سیکنڈری اسکول صبح 7 بجے سے لے کر صبح ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔

About The Author