دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علیزے شاہ اب فوجی کَٹ کروائیں گی

تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اب آنے والے وقت میں علیزے شاہ نے فوجی کٹ کروا لینا ہے،‘

پاکستان کی نو عمر خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی نئے ہیئر کٹ پر ہونے والی تنقید کا سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر کٹ لیا تھا جس پر اُنہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے بالوں کو مزید چھوٹا کروا لیا ہے اور نئے ہیئر کٹ کے ذریعے خود کو ایک نیا لُک دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ لمبے بالوں میں اچھی لگتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس نئے ہیئر کٹ میں وہ مزید حسین لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیزے شاہ کے نئے ہیئر کٹ پر بنائی گئی میمز خوب وائرل ہو رہی ہیں جس پر علیزے شاہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے نئے لُک پر بنائی گئی میم شیئر کی ہے جس میں اُنہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اب آنے والے وقت میں علیزے شاہ نے فوجی کٹ کروا لینا ہے،‘ جسے علیزے شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

علیزے شاہ کا میم کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔‘

About The Author