فرانس نے معروف سرچ انجن گوگل پر اشتہاری پالیسی کے غلط استعمال کے جرم میں 220 ملین یورو یعین 41 ارب پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے محکمہ رقابت نے بتایا ہے کہ گوگل اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی آن لائن اشتہاری سروسز کو فروغ دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اشتہاری پالیسی سے متعلق اصولوں پر نظر ثانی کرے گا۔
گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے’ ڈبل کلک’ اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے پلیٹ فورم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈیکس کو امتیازات دئیے ہیں۔
علاوہ ازیں گوگل نے اپنی الفابیٹک کمپنی سے 2021 کی پہلی تہائی میں زیادہ تر اشتہارات سے 55.31 بلین یورو آمدنی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ متعدد ممالک میں رقابت کے اصولوں کے منافی روّیے کی وجہ سے کمپنی مقدموں کا سامنا کر رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس