مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوگل پر 41 ارب روپے کا جرمانہ

گوگل اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی آن لائن اشتہاری سروسز کو فروغ دے رہا ہے

فرانس نے معروف سرچ انجن گوگل پر اشتہاری پالیسی کے غلط استعمال کے جرم میں 220 ملین یورو یعین 41 ارب پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے محکمہ رقابت نے بتایا  ہے کہ گوگل اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی آن لائن اشتہاری سروسز کو فروغ دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اشتہاری پالیسی سے متعلق اصولوں پر نظر ثانی کرے گا۔

گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے’ ڈبل کلک’ اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے پلیٹ فورم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈیکس کو امتیازات دئیے ہیں۔

علاوہ ازیں گوگل نے اپنی الفابیٹک کمپنی سے 2021 کی پہلی تہائی میں زیادہ تر اشتہارات سے 55.31 بلین یورو آمدنی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ متعدد ممالک میں رقابت کے اصولوں کے منافی روّیے کی وجہ سے کمپنی مقدموں کا سامنا کر رہی ہے۔

%d bloggers like this: