دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے نام سامنے آگئے

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں آج صبح پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے نام سامنے آگئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں لاہورکے احمد ولد محمد رمضان، ننکانہ صاحب کے عاطف شہزاد ولد عاطف لطیف، راولپنڈی کے رب نواز ولد سجاول شاہ ، خوشاب کے قیصر اقبال ولد ظفر اقبال اور رحیم یارخان کی دعا فاطمہ ولد شہزاد شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں لودھراں کی مائی سائرہ ولد شہزاد، شہروز ارشد ولد ارشد، مقدس ولد عمران، محمد اسلم ولد محمد یاسین، شبرین ولد محمد یاسین روبینہ، محمدعلی اور لودھراں کے سمیع اللہ ولد ابراہیم شامل ہیں۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طاہرہ پروین، مومنہ ولد میاں رازق، محمد چاند ولد رزاق شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں فیصل آباد کی مس عالم ولد صداقت، وہاڑی کے محمد انور ولد عبدالحفیظ ،حریم  اورشہلا ولد حضورخان اور کراچی کے خالد بن ولید شامل ہیں۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4o افراد جاں بحق  اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 کئی مسافر اب بھی تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کی متعدد بوگیاں ڈہرکی کے قریب ٹریک سے اتر گئں۔

کچھ  دیر بعد مخالف سمت سے آنے والی سر سید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

انچارج انفارمیشن ڈیسک ریلوے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔

ملت ایکسپریس میں 765 اور سر سید ایکسپریس میں 504 مسافر سوار موجود تھے۔

کئی مسافر اب بھی تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کی متعدد بوگیاں ڈہرکی کے قریب ٹریک سے اتر گئیں۔ کچھ  دیر بعد مخالف سمت سے آنے والی سر سید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

انچارج انفارمیشن ڈیسک ریلوے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔

ملت ایکسپریس میں 765 اور سر سید ایکسپریس میں 504 مسافر سوار موجود تھے۔

About The Author