دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ڈہرکی کے قریب ٹرین  کے خوفناک حادثے کے مزید کئی زخمی دم توڑ گئےجا

افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے ، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل سے ایمبولینس کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس پہنچے ہیں۔

 فوج کی خصوصی انجینئرز کی ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے اور ملتان سے 2 ہیلی کاپٹر آپریشن میں شامل ہیں۔

About The Author