نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بندش کا وقت 6 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بندش کا وقت 6 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا

جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بھی بجلی بند کی جانے لگی۔ سخت گرمی اور حبس میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کھینچنے والی موٹریں نہ چلائی جاسکیں جس کے باعث کئی علاقوں کے شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے۔

بعض علاقوں میں بار بار بجلی جانے سے کئی شہریوں کی موٹریں جلنے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین کہتے ہیں مرمت اور مقامی فالٹس کے نام پر بجلی بند کردی جاتی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہتری آئی ہے، مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہے، کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی۔

About The Author