اسلام آباد
قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ 10 لاکھ سائینو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی ایک کروڑ 10 لاکھ خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔
این سی او سی نے شہریوں سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
کورونا کے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے رواں برس کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن کی مہم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا
اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے مختلف طبقات بھی ویکسی نیشن کے عمل میں شامل ہوں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب