نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: تاجر برادری کا آج سے رات 8 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

سندھ میں اس وقت تاجروں کے ساتھ بدترین رویہ اختیار رکھا گیا۔

تاجر برادری نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کراچی میں آج سے رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے مطابق چھ بجے دکانیں بند نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سندھ کے تاجروں نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کارروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک بیان میں انجمن کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور تاجر رہنما رضوان عرفان نے مطالبہ کیا تھا کہ

سندھ حکومت تاجروں کی مشاورت کے بغیرکوئی کام نہ کرے۔ سندھ میں اس وقت تاجروں کے ساتھ بدترین رویہ اختیار رکھا گیا۔

عتیق میر نے کہا کہ نقصان برداشت کر رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے۔ کاروبار نہ کرنے دیا گیا

توہڑتال احتجاج کریں گے اور بل نہیں دینگے۔ ہفتے میں صرف ایک دن کی چھٹی کی جائے۔

About The Author