دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 83 اموات، کل ہلاکتیں

گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں

مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 431 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 3 فیصد پر آ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 105 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 51 ہزار 478 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 4 ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 53 ہزار 574 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر

صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 390 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 184 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 89 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 746 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 125 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 540 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 763 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 476 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 287 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 388 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 550 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

About The Author