دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر افسوس ناک واقعہ

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ماں سمیت تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے

لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر افسوس ناک واقعہ

بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ماں سمیت تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے

جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا

ٹریفک پولیس کے مطابق رمضان نامی شہری تین بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا

کہ پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی بس نے اسے کچل ڈالا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

ڈی ایس پی ٹریفک عارف بٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں والدہ صباء

بیٹے ایان، احمد اور الماس شامل ہیں،،،پولیس کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہےa

About The Author