دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایمن سلیم کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایمن سلیم کے فین پیجز کی بڑھتی ہوئی تعداد واضح نظر آ رہی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

About The Author