عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید92 اموات اور2 ہزار28کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99ہے اور 8 لاکھ 52ہزار574افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73،
خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟