اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 24 لاکھ زائد افراد متاثر

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11 ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 6 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11 ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ  38 ہزار 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 56 لاکھ 85 ہزار 915 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 758 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 63 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 768 ہلاک ہو چکے ہیں۔

%d bloggers like this: