اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:پاکستان میں اموات کی تعداد21ہزار سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد رہی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید92 اموات اور2 ہزار28کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99ہے اور 8 لاکھ 52ہزار574افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73،

خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

%d bloggers like this: