دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یارخان

ضلعی چیئرمین بیعت المال ضلع پاکپتن خان علی عمران رتھ، کسان رہنما عارفوالہ سردار جاوید اقبال ڈوڈی، پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یارخان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے جام ہاؤس گانگا نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کسانوں کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی ہو رہی ہے کرپٹ بیورو کریسی کے ساتھ ساز باز کرکے شوگر ملز مافیا نے شب خون مارا ہے.

کسان دشمن کالے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 2021ءکو کسی صورت قبول اور برداشت نہیں کیا جائے گا.

شوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس2020ء کو قانونی ایکٹ کی شکل میں پاس کیا جائے.ممبران اسمبلی اور متعلقہ سپیشل کمیٹی کو لا علم رکھ کر چوری چھپے اپنی مرضی کا ایکٹ پاس کروا کر شوگر ملز مافیا نے ممبران کے منہ پر تھپڑ مارے ہیں

ان کی توہین کی ہے. ممبران اسمبلی غیرت کریں اس کے خلاف آواز اٹھائیں یا استعفی دے کر گھر واپس آ جائیں.

علی عمران رتھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مافیاز کے خلاف لڑ رہا ہے. کسان اور عوام اس کا ساتھ دیں. عمران خان نے کسانوں کی چیخ و پکار پر سختی سے ایکشن لے لیا ہے.

اب ذمہ داروں کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا. جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ملک میں شوگر مافیا کا راج ہے.

چند معاشی ڈکیتوں نے اپنا مرضی کا قانون پاس کروا لیا ہے افسوس تو اس بات کا ہے کہ متعلقہ محکمے،

سیکرٹری فوڈ، کین کمشنر پنجاب اور وزراء تک پاس ہونے والی سمری سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں.پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کو کہاں سے اور کون چلا رہا ہے. مافیاز کو لغام نہ دی گئی

تو ملک کے حالات خراب ہو جائیں گے.ممبران اسمبلی شوگر ملز کے ایجنٹوں یا غلاموں کا نہیں حقیقی عوامی نمائندگان کا کردار ادا کریں. سردار جاوید اقبال ڈوڈی نے کہا کہ

ہم کسان کالے شوگر ایکٹ2021ء کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے. اس کالے شوگر ایکٹ نےبظاہر کسانوں کے ہمدرد بننے والوں کوبھی بے نقاب کر دیا ہے.

شوگر مافیا بیک وقت کسانوں، قومی خزانے اور عوام کو بےدردی سے لوٹ کھا رہا ہے. اس معاشی اژدھے کی سر کوبی نہ کی گئی تو یہ سب کچھ نگل جائے گا.

About The Author