اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان کی صحافتی برادری نے اینجلز ہرٹ ایونٹ کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں اور علاقائی تنازعات میں ناحق مارے جانے والے معصوم بچوں سے اظہار یکجتی کرتے ہوۓ مظاہرہ کیا۔ صحافتی برادری کا کہنا تھا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں ان کا جنگ سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ فلسطین، کشمیر، افغانستان، شام اور مشرقی یوکرائن ڈون باس میں ہزاروں بچے ناحق مارے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں 2 جون ان جنگوں اور علاقائی تنازعات میں مارے جانے والے بچوں کی یاد میں اینجلز ایونٹ “Angles Event” منایا جاتا ہے۔
پاکستان کے نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں صحافتی برادری نے آسمان میں غبارے چھوڑتے ہوۓ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،