دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہانیہ کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے: دنانیر

اداکارہ ہانیہ عامر کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی ہیں۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں دنانیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے دنانیر سے پوچھا کہ ’ہانیہ عامر سے آپ کی ملاقات کیسے ہوئی؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دنانیر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی پہلی ملاقات کی تصویر شیئر کی جو اداکارہ کی فلم کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

دنانیر نے صارف کو بتایا کہ ’یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میری ہانیہ سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہانیہ کی فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی اور سیٹ پر ہی میں نے اُن سے پہلی ملاقات کی تھی۔‘

پاوری گرل نے مزید کہا کہ ’اب تو میں ہانیہ کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور دنانیر کے درمیان گہری دوستی ہے، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

About The Author