دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

واقعہ لاہور کے علاقے سندر میں پیش آیا جہاں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے

لاہورمیں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔

واقعہ لاہور کے علاقے سندر میں پیش آیا جہاں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ کی۔

ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل قیصر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقتول پولیس اہل کار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے

About The Author