اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر نمبر 9، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

%d bloggers like this: