دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 80 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 80 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 47 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 930 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 55 ہزار 52 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 767 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

جبکہ کُل 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

About The Author