دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔
ملتان
قریبی عزیز کو کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین الاٹ کرنے کے معاملے ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس سے اینٹی کرپشن ٹیم نے 2 گھنٹے تک سوالات کا سلسلہ جاری رکھا۔
ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایم پی اے سبین گل طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ
سبین گل نے ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس کی جانب سے 25فروری 2021 کو جاری کردہ لیٹر کو جواز بنا کر 18 مارچ 2021 کو ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ ک
و
احکامات جاری کیے جس میں واضح تحریر ہے کہ میں سبین گل بطور ممبر ایم ڈی اے گورننگ باڈی اور کنوینئر آپ کو اختیار دیتی ہوں کہ
آپ متاثرہ الاٹیز کے لیے مخصوص پلاٹس کمرشل اور سکنی مختص کریں، اور انہیں الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کریں۔
اس تمام معاملے میں قانونی پہلوؤں کو واضح طور پر نظر انداز کیا گیا، گزشتہ روز گواہان میں سابق چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
میاں جمیل نے مذکورہ سکینڈل میں بطور چیئرمین ایم ڈی اے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے بارے اختلاف کیا تھا۔
اسی طرح سابق وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز قریشی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ طاہر شاہ بھی پیش ہوئے۔
ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس کا اپنے قریبی عزیز کو کروڑوں کی اراضی الاٹ کرنے کا معاملہ،گزشتہ روز ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہیں۔

ملتان
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے مطابق ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ آمدن اور ریکوری میں مالی سال21-2020ءمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال میں ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا ماہ اپریل تک کا مطلوبہ بجٹ 245.042ملین رکھا گیا تھا
جبکہ حاصل کردہ ٹارگٹ 324.267ملین ہے۔ اس طرح مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول 132فیصدرہاجبکہ مئی اور جون 2021ء کی ریکوری ابھی مطلوبہ ٹارگٹ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔

ملتان
ایکسائز ذرائع کے مطابق اندرون شہر، حرم گیٹ، چوک بازار، بوہڑ گیٹ، حسین آگاہی اور صرافہ بازار میں ٹیکس نادہندگان کی 50 سے زائد کمرشل جائیدادیں سیل کردی گئی ہیں۔
قبل ازیں ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کیئے گئے تھے جن کے مطابق 31 مئی تک ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیدادوں کی سیلنگ
قرقی اور نادہندگان کی گرفتاری تک کی تنبیہ کی گئی تھی،انسپکٹر محمد اشتیاق کی نگرانی میں عطاء نیازی و دیگر ٹیم ممبران نے گذشتہ روز 50 سے زائد ٹیکس نادہندگان کی
جائیدادیں سیل کردی ہیں ،ان نادہندگان کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الاداء ہیں۔

ملتان
ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی ،ایئرفورس، محکمہ پولیس،اےایس ایف اور سول ڈیفنس کے
اہلکاروں کےہمراہ فرضی مشق کا اہتمام کیاگیا جس میں شریک جوانوں نے فرضی مشقیں کرتےہوئے ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے
اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا گیا، موک ایکسرسائز کا جوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر
ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچایا جاسکے ، موک ایکسرسائز کےاہتمام پر تما م اداروں کےجوان اپنی بٹالین کی جانب سے واپس چلےگئے۔

About The Author