دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔
واٹس ایپ صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا۔
بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کیلیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں
کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے
اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار
میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا،
آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی
آواز سن سکیں گے۔
اے وی پڑھو
بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ
واٹس ایپ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا
کراچی: گاڑیاں بنانےوالی کمپنی ہنڈاکا عارضی طورپرپلانٹ بند کرنےکا اعلان