دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ تمام شہری فوراً کورونا ویکسین لگوائیں ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان میں دی جانے والی ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور مفید ہے ۔

یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی

اورڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے کویڈ 19ویکسینیشن ڈاکٹر علی ہاشم خان نے کورونا ویکسین کی اہمیت ،

افادیت اور ہماری ذمہ داریاں بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے کویڈ 19ویکسینیشن ڈاکٹر علی ہاشم خان نے تفصیل سے

گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع راجن پور میں اس وقت 5کورونا ویکسینیشن سنٹرز کام کر رہے ہیںاور مزید 4ویکسینیشن سنٹرز بنائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر علماءکرام مولانا جلیل الرحمان صدیقی ،مولاناقاری محمود قاسمی نے بھی کورونا وبا اور اس کی ویکسین بارے روشنی ڈالی ۔

جبکہ دیگر مقررین سی ای او تعلیم مسعود ندیم،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈبلیو ایچ او سے گل بدین

آفتاب شاہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہریوں کو بلا خوف و خطرکورونا ویکسین لگوانے کی تلقین کی۔

کورونا ویکسین سے آگاہی بارے منعقدہ سیمینار میں محکمہ صحت،تعلیم کے افسران و ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


راجن پور

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹیز کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام جاری رکھا۔”

خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام شروع ہونے پر راجن پور کے عوام خوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق خدمت مہم سے میونسپل سروسز میں بہتری آرہی ہے۔

صفائی اور سیوریج کے مسائل حل ہورہے ہیں۔میونسپل کمیٹیز کی مختلف ٹیموں نے صبح سویرے ہی اپنے مختص علاقوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا تھا

جو تمام دن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی

مکمل فراہمی کے لئے 3ہفتوں پر مشتمل” خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام“ شروع کیا ہے جس سے شہروں اور قصبات کی مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ

سٹریٹ لائٹس اور خراب سیوریج لائنوں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا ۔


راجن پور

29کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی جدو جہد آزادی میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

یہ باتیں پرنسپل چوہدری نور احمد گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجن پور اور دیگر مقررین نے سیمینار کے

دوران کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

تقریب کے دوران طالب علموں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقاریر کیں

اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض باقر جسکانی نے سر انجام دیئے۔


 

میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء حاجی پور شریف فیڈر اندھیروں میں ڈوب گیا

ایس ای میپکو ڈی جی خان ،جنرل منیجر وچیئرمین میپکوسے اصلاح و احوال غفلت کےمرتکب افسران و اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی و نوٹس لینے کامطالبہ

تفصیل کیمطابق حاجی پور شریف میں بارہا پاکستان سیٹزن پورٹل ایپ ،میپکس شکایت سیل پرشکایت کےباوجود بھی پرانے

بوسیدہ اور کم پاور کے ٹرانسفارمر تاحال تبدیل نہ ہوسکے اور لوڈ پڑنے پر جل جاتے ہیں کئی دنوں سے سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کالونی کا ٹرانسفارمر جوکہ جل گیا تھا

تاحال مرمتی کےبعد دوبارہ نصب نہ ہوسکا،مین لاری اڈہ کا ٹرانسفارمر بھی آج جواب دےگیا اس موقع پر اہلیان حاجی پور شریف نے میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی

کی انتہاء جس کے سبب حاجی پور شریف فیڈر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ایس ای میپکو ڈی جی خان ،جنرل منیجر وچیئرمین میپکوسے اصلاح و احوال غفلت کےمرتکب افسران و اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی و نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

اور فی الفور نئے ٹرانسفامرز کی تنصیب اور بجلی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ صارفین بجلی فراہمی کے عوض ہزاروں روپے ماہانہ بل اور ٹیکسز ادا کرتے ہیں نہ کہ

میپکو مفت میں بجلی فراہم کرتا ہے اور میپکو سب ڈویژن فاضل کے سب ڈویژنل آفیسر یاسر جمیل سیاسی مصلحتوں اور سیاسی طور پر میپکو صارفین کو اذیت میں

مبتلا رکھنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور عوام و میپکو صارفین کو مجبور کرتے ہیں کہ

وہ سیاسی لوگوں کے مرہون منت رہیں اور انکی خوشامد و چاپلوسی کریں اور میپکو اہلکاروں اور انکے ایجنٹوں کے ذریعے مال پانی بٹورنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔

About The Author