دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرا جی کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

فلم اسٹار میرا جی نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے

فلم اسٹار میرا جی نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے

جس میں شیئر کی جانے والی ان کی ویڈیوز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی زیرگردش ہیں۔

میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈڑی اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

عرفان خان کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے

سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جس پر ان کے مداح پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

ٹک ٹاک پر میرا جی گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں

انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں جویریہ سعود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے

About The Author