دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: مارگلہ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا

مارگلہ ٹریلز کو شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انشااللہ آگ پر جلد مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارگلہ ٹریلز کو شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ  اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو رنجیدہ کردیا تھا کیونکہ اس میں ایک پرندہ جھلس کر اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔

About The Author