دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کا انتقال ہو گیا

ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ ممتاز ڈاکٹر ضیا الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔

کراچی

ضیا الدین گروپ آف ہاسپٹلز کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ انتقال کرگئی ہیں۔

 ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ ممتاز ڈاکٹر ضیا الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق سینیٹر ڈاکٹر عاصم الدین کی والدہ کے

انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دکھ کے اس وقت میں میری دعائیں آپ اور آپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بھی وزیراعظم کے سابق مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے

اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کے درجات کو

بلندی عطا فرمائے اور آخرت کی منازل کو آسان فرمائے۔

آمین۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

About The Author