دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

اب عائزہ خان کے مداح اپنی من پسند اداکارہ کو ٹی وی اسکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے

پاکستان کی سپر اسٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

اب عائزہ خان کے مداح اپنی من پسند اداکارہ کو ٹی وی اسکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ خوشخبری عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ شام اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے

عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی ‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

عائزہ خان کی اس پوسٹ پر اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے ٹاک شوز سے بھاگنے والی اور ڈراموں سے ہٹ کر میڈیا کا سامنا نہ کرنے والی اداکارہ کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author