دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس مداحوں کی مشکور

اداکارہ کے مطابق ہمیں وباء کی سنجیدگی کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ہمارا کوئی اپنا گھر سے چلا جاتا ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اور زارا نور عباس نے اپنی خالہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد اب سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں فنکاراؤں نے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرونا کے باعث زندگی کی بازی ہار جانے والی اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری کی بہن اور زارا نور کی خالہ تھیں۔

کئی دنوں تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اداکارہ 6 مئی کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

اس دھچکے کے بعد زارا نور عباس اور بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی

لیکن اب دونوں نے مداحوں کے نام پیغامات شیئر کیے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ

کرونا سے متعلق ہم سب کچھ نہ کچھ سنتے رہتے ہیں لیکن وباء کی سنجیدگی کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے

جب آپ کا کوئی پیارا تکلیف سے دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں

جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کے غم کو شدت کے ساتھ بانٹنے کی کوشش کی۔

About The Author