دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان میں مرحلہ وار بندوبست مکمل کیا جائیگا

جس کیلئے ڈرون،سیٹلائیٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں افسران کے اجلاس اور تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے قبائلی عمائدین کی تجاویز اور مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے 335 مواضعات میں بندوبست کیا جائیگا۔

پہلے مرحلے میں پانچ مواضعات میں بندوبست کیا جارہا ہے دوسرے مرحلے میں دس، تیسرے مرحلے میں 15مواضعات میں بندوبست ہوگا۔ب

ندوبست کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021 (بارہویں کلاس) جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں – امتحان کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں

موصول شدہ تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز کی جانچ پڑتال و اہلیت کی چیکنگ جاری ہے اور جن امیدواروں و ادارہ جات کو بذریعہ ایس ایم ایس یا بذریعہ مراسلہ جات اعتراضات کمی فیس، تصدیق، فراہمی این او سی، تبدیلی مضامین اور فراہمی اولڈ بورڈ پوسٹنگ کے سلسلے میں بھیجے گئے ہیں

وہ فوری طور پر اپنے جوابات جمع کروائیں تاکہ ان کو رولنمبرز کی ترسیل و تکمیل بروقت ممکن بنائی جاسکے علاوہ ازیں جن امیدواروں نے 2020 میں پنجاب کے کسی دوسرے بورڈ میں گیارہویں کلاس کا باضابطہ داخلہ بھیجا تھا

مگر کیونکہ 2020 میں گیارہویں کلاس کے امتحان کا انعقاد نہیں ہوا تھا اور ایسے اہل امیدواران کو حکومتی پالیسی کے مطابق بارہویں کلاس میں پروموٹ کر دیا گیا تھا

مگر اب 2021 میں سالانہ امتحان کیلئے ایسے جن امیدواروں نے بارہویں کلاس کا داخلہ ڈی جی خان بورڈ میں بھیجا ہے تو انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ اپنے متعلقہ بورڈ سے 2020 میں بھیجے گئے داخلہ فارم کی اپنے متعلقہ بورڈ کی مجاز اتھارٹی سے
2
تصدیق شدہ کاپی بمعہ رول نمبر فوری بھجوادیں تاکہ ان کے 2021 میں بارہویں کلاس کے داخلہ کو باضابطہ کر کے ان کی ایلیٹ کی توثیق کی جاسکے

اوران کو رولنمبرز جاری کئے جاسکیں – ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجدحسین نے واضح کیا کہ جن امیدواروں نے 2020 میں ڈیرہ غازی خان بورڈ میں گیارہویں کلاس کا داخلہ بھیجا تھا

اور ان کو بمطابق اہلیت رولنمبرز جاری کرنے کے بعد 2020 میں بمطابق حکومتی پالیسی بارہویں کلاس میں پروموٹ کردیاگیا تھا

بعد ازاں ایسے امیدواران N.O.C. لے کر اب بارہویں کلاس کا امتحان پنجاب کے کسی دوسرے بورڈ سے دے رہے ہیں

تو ایسے امیدواران کے داخلہ فارمز کی تصدیق شدہ کاپیاں بمعہ رولنمبرز متعلقہ بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں –

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ کسی نامساعد حالات یا ہارڈ شپ کی وجہ سے اگر کوئی امیدوار سالانہ امتحان 2021کیلئے اپنا داخلہ فارم نہیں بھجوا سکا

تو وہ فوری طور پر تین گنا فیس اور پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتا ہے تاکہ

وہ سالانہ امتحان 2021 ء میں شریک ہو سکے-مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے.


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی زیرصدارت پٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن کے کانسٹیبلان کا پرموشن امتحان (لسٹ اے) ضلعی پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع مظفرگڑھ، لیہ،

راجن پو راور ڈیرہ غازیخان سے 179 کانسٹیبلان نے شرکت کی. ڈی ایس پیز پٹرولنگ شاہ عالم گشکوری، نمرین منیر اور حافظ غلام فرید خان بھی اس موقع پر موجود تھے ایس پی ہما نصیب نے کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

امتحان کے دوران کرونا ایس او پیز کو ملحوظ رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملازم کے پاس موبائل یا کوئی ایسی چیز جو پیپر حل کرنے میں معاون ہو

وہ نگران کے حوالے کردیں دوران چیکنگ اگر کسی ملازم سے کوئی چیز برآمد ہوئی تو اس کا پیپر اسی وقت کینسل کر دیا جائے گا

اور ساتھ ہی محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ایس پی نے مزید کہا کہ تمام ملازمین تسلی سے اپنا پیپر حل کریں

اور اپنی تمام تر توجہ اپنے پیپر پر مرکوز رکھیں.


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لیہ کیلئے13ارب80کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج اوریونیورسٹی کے قیام کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اورساہیوال ڈویژن میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا آغاز لیہ سے کردیا ہے

ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن کے ایک کروڑ 15لاکھ افراد پروگرام کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے
وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، 5ارب73کروڑ لاگت آئے گی

نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹ سولر لائزیشن پروگرام میں لیہ کو شامل کیا گیاہے، 36بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہاہے

طلبا و طالبات کوان کی دہلیز پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 6گرلز کالج اور امیر الدین والا میں بوائز ڈگری کالج کا اعلان کرتا ہوں

چوک اعظم ٹی ایچ کیو میں ٹراما سنٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینٹل وارڈ،ٹی ایچ کیوکہروڑ میں چلڈرن وارڈ ز بنائینگے

13برس سے زیر التواء گریٹر تھل کینال کا منصوبہ دوبارہ شروع کیا ہے، لیہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اراضی مختص کر دی گئی ہے

ذینفاکے تعاون سے چوبارہ میں 100 میگا واٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کے آغاز سے 188 ملین یونٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی

وزیراعلیٰ کالیہ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اوراربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آج یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا آغاز لیہ سے کردیا ہے

اس پروگرام کو آج ڈیرہ غازی خان ڈویژن اورساہیوال ڈویژن میں باقاعدہ شروع کیا گیا ہے اوران دونوں ڈویژن کے 7اضلاع میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے

تاریخ ساز پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے۔فلاحی ریاست کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام شہریوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت کے لئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن کے 48لاکھ خاندان اور ایک کروڑ 15لاکھ سے زائد افراد یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت مفت علاج معالجے کی

سہولت حاصل کرسکیں گے۔

دونوں ڈویژن کے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ لے کر مخصوص ہسپتالوں میں جاکر علاج معالجے کی بہتر سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں –

اس پروگرام کے تحت ہر خاندان سالانہ سوا 7لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکے گا

اور اس کے ساتھ مریض کو آمد ورفت کے لئے کرایہ اور 5دن کے لئے ادویات بھی دی جائیں گی

اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بہت جلد صوبہ پنجاب کا ہر شہری اس سہولت سے فیض یاب ہوگا۔

یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام پنجاب ایسا پراجیکٹ ہے جس کی مثال جنوبی ایشیا تو کیا شایدبیشتر ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہ ملے۔

جہاں ہر شہری کو مفت علاج معالجے کیلئے ایسی منفرد سہولت حاصل ہو۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے

اور اس ہسپتال سے ماں اور بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی-

لیہ کا سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 5ارب73کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔

وہ آج لیہ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اوراربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹ سولر لائزیشن پروگرام میں لیہ کو شامل کیا گیاہے

اور اس کے 36بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہاہے-وزیراعظم عمران خان نے آج اس کا افتتاح کیاہے۔ لیہ میں آج 69کروڑ 40لاکھ روپے کے 2ترقیاتی منصوبوں

کا افتتاح کیاگیا ہے جس میں لیہ شہر کی بیوٹیفکیشن اور روڈ انفراسٹرکچر کامنصوبہ 30کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے

جبکہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت 28کلو میٹر طویل سڑکوں کی 38کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر مکمل کی گئی جبکہ ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے 3 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے

عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 67 کروڑ کی لاگت سے لیہ چوک اعظم دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

لیہ کیلئے پنجاب حکومت 10 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 59 کروڑ روپے کی منظوری دے چکی ہے۔

ان میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع و بحالی کے 9 اور ہیلتھ کے منصوبے شامل ہیں۔لیہ میں شوگر کین سیس پروگرام کے تحت 40کروڑ روپے کی لاگت سے

فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ یکساں ترقی ہمارا ویژن ہے

اوراسی ویژ ن کے تحت ہم لیہ کو بھی بڑے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کے احساس محرومی کاازالہ کیاجا سکے

اور تبدیلی کے اس وعدے کی تکمیل نظر آئے جو ہم نے عوام سے کیا تھا-وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیہ کیلئے خصوصی طورپر 13ارب80کروڑ روپے کا ڈسٹرکٹ پیکیج تیار کیاگیاہے

جس میں 5 ارب 73 کروڑ کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی شامل ہے۔ اس پیکیج کے تحت 63 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے

ان میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ہائر ایجوکیشن کے 8،سکول ایجوکیشن کے بھی 8،،نکاسی و فراہمی آب کے 6،ہیلتھ کے 5،ریسکیو1122 سروسز کے4،بیوٹی فکیشن

اور میونسپل سروسز کے 2،روڈ سیکٹر کے12، سپورٹس اور ٹورازم سیکٹر کے 2پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے

جبکہ ضلع لیہ میں اس وقت 21 ارب روپے کے910 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں -انہوں نے کہا کہ لیہ

میں یونیورسٹی کا قیام علاقے کے عوام کادیرینہ مطالبہ تھا۔ میں آج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بہادر کیمپس کو یونیورسٹی بنانے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں

اور آپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں – یونیورسٹی آف لیہ کا اپنا ایکٹ ہوگا جس کی جلد تکمیل کیلئے ہائیر ایجوکیشن کو ہدایات دی جا چکی ہیں

اور اس کے لئے300 ملین روپے گرانٹ دی جائے گی-میں علاقے کے طلبا و طالبات کوان کی دہلیز پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 6گرلز کالج اور

امیر الدین والا میں بوائز ڈگری کالج کا اعلان کرتا ہوں،ان منصوبوں پر75 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔تعلیم کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

لیہ کے 367سکولوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ لیہ کے مختلف دیہات او رقصبوں میں فراہمی اور نکاسی آب سمیت 6ترقیاتی منصوبے 77کروڑ روپے کی لاگت سے

مکمل کئے جائیں گے-39کروڑ روپے کی لاگت سے ہیلتھ کے 5منصوبے مکمل کئے جائیں گے،

عوام کی اشد ضرورت کے پیش نظرچوک اعظم ٹی ایچ کیو میں ٹراما سنٹربنایا جائے گااور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں ڈینٹل وارڈ،ٹی ایچ کیوکہروڑ میں چلڈرن وارڈز بھی بنائیں گے

اس کے علاوہ واڑہ سہراں اور بھاگل کے بی ایچ یوز اپ گریڈ کئے جائیں گے

چوک اعظم، فتح پور، کوٹ سلطان، 82 موڑ اور دھوری اڈا میں 9 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 5 ریسکیو1122 سینٹرز کے قیام کا بھی اعلان کرتا ہوں۔20کروڑ روپے کی لاگت سے لیہ شہرکی بیوٹیفکیشن

سٹریٹ لائٹس اورسڑکوں کی کارپیٹنگ وغیرہ کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔2کروڑ 65لاکھ روپے کی لاگت سے لیہ شہر

کہروڑ لعل عیسن، جمن شاہ اور چوبارہ میں انصاف سپورٹس فیلڈ بنائے جائیں گے۔سیاحت کے فروغ کیلئے لیہ جیپ ریلی کو سپورٹس کیلنڈر ایونٹ قرار دیا جائے گا

اور اس سفاری کے لئے 3کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں – 200کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے 12منصوبے2ارب 72کروڑ 17لاکھ روپے میں مکمل کیے جائیں گے

جن میں 75کروڑ روپے کی لاگت سے لیہ تا کہروڑ 30کلو میٹر سڑک بھی شامل ہے-

میانوالی مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر و مرمت عوام کا دیرینہ مطالبہ اورضرورت ہے۔میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ این ایچ اے کو ہدایت کی جائے کہ

وہ اس سڑک کو دو رویہ کرنے کے کام کا جلد آغاز کرے۔29ارب روپے کی لاگت سے لیہ،شورکوٹ، چیچہ وطنی 204کلو میٹر طویل روڈ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے

تعاون سے بنائی جائے گی جس پر کام کا آغاز اگلے مالی سال میں کر دیا جائے گا۔ اس دو رویہ سڑک کی تکمیل سے موٹروے ٹو انڈس ہائی وے رسائی بہتر ہو جائے گی-

گریٹر تھل کینال کا منصوبہ جو 13سال سے زیر التواء تھا اس منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت نے دوبارہ شروع کیا ہے-

لینڈ ایکوزیشن کی مد میں ایک ارب 5 کروڑ روپے کلکٹر کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں –

صوبہ پنجا ب کے 5 اضلاع خوشاب، لیہ، بھکر، جھنگ اور مظفرگڑھ کی 17 لاکھ 34 ہزار ایکڑ زمینیں سیراب ہوں گی۔

ضلع لیہ میں چوبارہ برانچ سے 72 کلومیٹر طویل نہری نظام سے 2 لاکھ 94 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

کاشتکاروں کی سہولت کے لئے لیہ میں 23 قانونگوئی لیول پراراضی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیراعظم عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے- لیہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 20ایکڑ اراضی مختص کر دی گئی ہے

جس پرقرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔(ZHENFA)ذینفاکے تعاون سے چوبارہ میں 100 میگا واٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے

جس سے 188 ملین یونٹ سالانہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی اور اس کا نرخ3.7 سنٹ فی ڈالر ہو گا جو سولر سیکٹر میں اب تک سب سے کم ترین نرخ ہے – اس پراجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے

اور دسمبر تک اسے مکمل کر لیا جائے گااور اس پراجیکٹ سے حاصل کردہ بجلی عوام کو کم نرخ پر فراہم کی جا سکے گی-

جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں قائم ہو گی اور علاقے میں صنعتیں آنے سے خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے – یہاں نہ صرف پہلے سے موجود محکموں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے ب

لکہ ملتان میں نئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور بہاولپور میں بھی نئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھا جا ئے گا-

ہم نے جنوبی پنجاب کے لئے پہلی مرتبہ 33 فیصد بجٹ مختص کر کے رنگ فینسنگ کر دی ہے –

اب یہ بجٹ جنوبی پنجاب سے کسی اور علاقے میں مختص نہیں کیا جا سکے گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے اور ہم اس سفر کی منزل کو حاصل کر کے دم لیں گے-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسے لیہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آغاز پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

آپکی قیاد ت میں پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پروگرام کا لیہ سے آغاز خوش آئند ہے:اراکین اسمبلی
اراکین اسمبلی میرے ساتھی،انکے جائز کام ہر صورت ہونگے،کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دونگا:عثمان بزدار

یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کالیہ سے آغاز آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن،انصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت

دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج کا ہدف مقرر کیا ہے،تحریک انصا ف کی حکومت لیہ کے عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج سرکٹ ہاؤس لیہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔اراکین اسمبلی نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے

آغاز پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی اورکہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پروگرام کا لیہ سے آغاز خوش آئند ہے

اوریہ تاریخی پروگرام عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔

منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ

اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں،ان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔پنجاب میں ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے تاریخی پروگرام کا آغاز ہونے جارہاہے

اورانصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت ہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا آغاز لیہ سے کررہے ہیں۔

دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج کا ہدف مقرر کیا ہے۔ترقی کا سفر لیہ جیسے دوردراز علاقے تک پہنچایا ہے اور لیہ میں اربوں روپے کاترقیاتی پیکیج دیا جارہاہے۔

ماضی میں لیہ کو نظر انداز کر کے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیاگیا۔سابق دو ر میں لیہ کے عوام کوخالی نعروں سے بہلایا گیا۔

تحریک انصا ف کی حکومت لیہ کے عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محروم علاقوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرتے رہیں گے۔

اراکین قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی، ملک نیاز احمد جھکڑ،صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد علی اولکھ،محمد طاہر رندھاوا،سردار شہاب الدین

سید رفاقت علی اوردیگر اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری

انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر ڈیرہ غازی خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

About The Author