لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب ہونے والے بتیس بھٹہ مزدوروں کو آزاد کردیا
بقایا جات بھی معاف کر دئیے گئے
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بھٹہ مزدوروں کی رہائی کے کیس کی سماعت کی۔
بھٹہ مزدوروں کی طرف سے محمد طارق رانجھا ایڈوکیٹ اور ضیاء اسلام خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔
بھٹہ مالک کی تحویل سے بازیاب ہونے والے مزدوروں میں سولہ بچے
سات خواتین اور مرد شامل ہیں۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ مظفر گڑھ کا بھٹہ مالک
بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کرا رہا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے بتیس بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
عدالت نے بھٹہ مزدوروں کے بقایاجات بھی معاف کردئیے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،