مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے میاں نوید کو گرفتار کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم میاں نوید پیش ہوئے
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میاں نوید کی مارکی پر کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب جاری تھی
اے سی پاکپتن نے چھاپہ مارا تو لیگی ایم پی اے کی طرف سے دھمکیوں کے علاوہ اغواء کی کوشش کی گئی
لیگی رکن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ مارکی میں اے سی پروگرام کرنا چاہتا تھا، انکار پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا
عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی، جس پر پولیس نے میاں نوید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا
میاں نوید علی، رکن پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ن، گورنمنٹ کے ٹیکٹس ہیں، اللہ انصاف کرنے والا ہے
پولیس لیگی ایم پی اے کو حراست میں لینے کے بعد پاکپتن روانہ ہو گئی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،