واسا کی التوا کا شکار ہونے والی شکایات کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی
ٹال فری نمبر اور واٹس ایپ پر آنے والی شکایات کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔
محکمے کی انتظامیہ نے پہلی بار واسا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کر دیا۔
اب لاہور کے باسیوں کی واسا سے متعلق شکایات ہوں گی کم سے کم وقت میں حل
کیونکہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے واسا نے ایپ تیار کرالی جس کے ذریعے شہریوں کی تمام شکایات کا ریکارڈ مرتب ہوگا
ایپ کی بدولت شہر کے نو ٹاؤنز میں کوئی بھی صارف سیوریج یا پانی سے متعلق شکایت کرے گا تو محکمہ آن لائن مانیترنگ کرے گا۔
چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں اگر شکایت حل نہ ہوئی تو متعلقہ ٹاؤن انسپکٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا
غفران احمد۔ ایم ڈی واسا۔ (ہم نے یہ ایپ تیار کرائی ہے اس کی بدولت پر ٹاؤن مئں رجسٹر ہونگ والی شکایات کا معلوم ہوسکے گا کہ کب شکایات موصولُہوئیں اور کب انکا ازالہ کیا گیا)
شہریوں نے ایپ کو سراہا تو ہے لیکن واسا کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے
نسیم علی۔ مشتاق احمد۔
(ہماری شکایت اگر ہم کریں تو تین سے چار روز لگتے ہیں یہ وقت ہر آتے نہیں انکو کام بئتر کرنے کی ضرورت ہے)
شہری محکمہ واسا کی جانب سے ہیلپ لائن ایک تین تین چار اور بذریعہ وٹس ایپ نمبر بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،