دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی،کلفٹن میں سنار کی دکان میں مبینہ چوری کی واردات

دکان کے تالے کاٹ کر تجوری سے سوا کروڑ مالیت کا سونا اور پچاسی لاکھ روپے نقدی کا صفایا کردیا۔

دکان کے تالے کاٹ کر تجوری سے سوا کروڑ مالیت کا سونا اور پچاسی لاکھ روپے نقدی کا صفایا کردیا۔۔۔پولیس نے واردات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں

علاقہ بھی وہی، واردات کی طرز میں بھی مماثلت۔۔۔کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر ہونے والی چوری کی بڑی واردات میں صراف کو دو کروڑ کا ٹیکہ لگ گیا۔۔۔

کلفٹن بلاک ایٹ میں واقع اس جیولری شاپ کے مالک نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ پیر کی صبح حسب معمول دکان کھولی گئی

تو تجوری میں رکھے سوا کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور پچاسی لاکھ روپے نقدی غائب تھی، دکان کے شٹر پر لگائے گئے تالے بھی غائب تھے

پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیولری شاپ میں ہونے والی یہ واردات بھی ماضی قریب میں کلفٹن میں ہی ہونے والی مبینہ واردات کی طرح مشکوک ہے،

پولیس حکام کے مطابق واردات کی اطلاع تاخیر سے پولیس کو دی گئی ،

دکان میں نصب شیشے کا دروازہ توڑے اور لاک کھولے بغیر واردات ہوجا ناحیران کن ہے، مبینہ واردات میں ملوث ملزمو ں نے محض تجوری کا صفایا کیا

جبکہ شوکیس اورشیلف میں رکھے زیورات محفوظ رہے

پولیس کا دعویٰ ہے کہ دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آر سسٹم میں کئی روز سے ہارڈ ڈرائیو نہ ہونا اور سیکیورٹی الارم کا نہ بجنا بھی معمالے کو مشکوک بنا رہا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔

About The Author