محکمہ لوکل گورنمنٹ کا خواجہ سراؤں کے لیے بڑا فیصلہ
لاہور
سیکرٹری نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ میں خواجہ سراؤں کے لیے 2فیصدملازمت کوٹہ مختص کر نے کی سفارش کر دی
بورڈ کے متفقہ فیصلے کے بعد خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے جامع پالیسی تیار کی جائے گی۔سیکرٹری بلدیات
لوکل گورنمنٹ کے ماتحت اداروں میں ٹرانسجیڈرز کو2فیصد کوٹہ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔
خواجہ سراؤں کی قابلیت اور کوٹہ کے مطابق بڑے عہدوں پر بھی ملازمتیں دی جائیں گی۔نورالامین مینگل
ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ، والڈسٹی لاہور،میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنزاور ایل ڈبلیو ایم سی میں بھرتیوں کے لیے مواقع موجود ہیں۔سیکرٹری بلدیات
سرکاری اداروں میں خواتین کے لیے 15،اقلیتوں کے لیے5اور خواجہ سراؤں کے لیے 2فیصد مختص کرنا خوش آئند اقدام ہے۔نورالامین مینگل
اس اقدام سے خواجہ سراء ملک و قوم کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔سیکرٹری بلدیات
عوام الناس کو بلا تفریق مواقع فراہم کر کے ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن ہے۔نورالامین مینگل
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،