لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا عدالت کی ذمہ داری ہے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی
وفاق کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے احکامات کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے
لیگی وکیل نے دلائل میں کہا قانون کے مطابق درخواست گزار عدالت کی اجازت سے کسی بھی اسٹیج پر درخواست واپس لے سکتا ہے
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بلیک لسٹ کیس کا زیر سماعت رہنا نہ وفاقی حکومت کو فائدہ دے گا نہ شہباز شریف کو
وفاقی حکومت کو درخواست واپس لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،، عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی درخواسٹیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی
سماعت کے بعد لیگی وکیل کا کہنا تھا حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں شامل کیا
امجد پرویز، وکیل شہباز شریف، بلیک لسٹ کے معاملے کے دوران شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا
شہباز شریف کی لیگل ٹیم کے مطا ای سی ایل کا معاملہ جلد عدالت عظمی میں چیلنج کیا جائے گا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،