نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے اور 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
جبکہ سندھ میں 4 ہزار 835، خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 552، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 609، پنجاب 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ 3 لاکھ ایک ہزار 247، بلوچستان 24 ہزار 64، آزاد کشمیر 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں
جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،