اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: سمندری طوفان سےجہاز ڈوب گیا، 127افرادلاپتہ

جہاز ڈوبنے سے 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا

طوفان تاؤتے سے ممبئی کےساحل کےقریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز ڈوبنے سے 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔

ہندوستانی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔

طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔

اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سےعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تا حال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے منگل کی صبح بتایا کہ طوفان کی شدت میں کمی مسلسل کمی آ رہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق طوفان بھارتی شہر راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ طوفان 18 مئی کو گجرات کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے شمال مغرب میں منتقل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق طوفان کے باعث کراچی میں موسم آج بھی گرم ترین رہےگا۔ تھرپارکراورعمر کورٹ میں آئندہ12 گھنٹہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

حیدرآباد، شہید بےنظیرآباد، بدین اورمیرپورخاص میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: