نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی
جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 67 ہزار665 ہے اور 7 لاکھ 95 ہزار611افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں
جہاں 9 ہزار500افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
جبکہ سندھ میں 4 ہزار 824، خیبرپختونخوا 3 ہزار804، اسلام آباد 733، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار371، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار224، پنجاب 3 لاکھ 28 ہزار 775، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار913، بلوچستان 23 ہزار931، آزاد کشمیر 18 ہزار286 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے
اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں
اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں
جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب