دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب:ڈرائیونگ لائسنس بنانے پرپابندی ختم

پنجاب بھر میں لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا۔

کوونا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک نے28اپریل کو دو ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر پابندی عائد کی تھی۔

ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کواٹر پنجاب عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز بھی بند کردیے گئے تھے۔

About The Author