محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ٹاکٹے کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا کہ
سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور ٹھٹھہ سے 730 جبکہ کراچی سے 800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
سمندری طوفان ٹاکٹے آج رات بھارتی شہر گجرات سے گزرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم ترین رہے گا اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 18 مئی کو درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔
سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ یہ ہوائیں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہونے سے کراچی میں 17 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی صورت میں سمندری طوفان بھارت کی جانب بڑھ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے ماہی گیروں کے لیے 16 سے 20 مئی کا عرصہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بل بورڈز ہٹانے، ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
ٹھٹھہ میں ماہی گیروں کے سمندر میں جانے اور شکار کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ریونیو، پبلک ہیلتھ اور پولیس سمیت 13 محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،