دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہاڑی کی خبریں

وہاڑی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: وہاڑی

تفصیل کے مطابق چاند رات کے موقع پر نامعلوم افراد نے کارخانہ بازار میں واقع نجی شوز سٹور پر شوز نہ دینے پر اینٹیں مار کر شیشے توڑ دئیے معروف تاجرحاجی لیاقت علی کی

دکان پر ایک نامعلوم شخص آیا اور کہا کہ دکان کھول کر ہمیں شوز دو جس پر دکان مالک نے کہا کہ

دکان نہیں کھول سکتے سختی ہے جس پر وہ اشتعال میں آگیا اور ساتھیوں کو بلا لایا

جنہوں نے اینٹیں مار کر پلازہ کے لاکھوں روپے کے فرنٹ کے شیشے توڑ دئیے

اور دکان مالک کو بھی زدو کوب کیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔


وہاڑی

ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز و عملہ کی مبینہ غفلت کے سبب نو گیارہ کی رہائشی خاتون تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی نواحی علاقہ 9،11 ڈبلیو بی کے رہائشی محنت کش محمد علی نے

دیگر رشتہ داروں عامر حسین،احسن، محسن،ملک فاروق،افتخار،مبارک گجر،فیصل بھٹی،شاہزیب بھٹی،طارق لودھی،کاشف ڈھڈی،ثاقب،

علی جوئیہ،راؤ اشتیاق و دیگر کے ہمراہ ڈی ایچ کیوہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی بیمار والدہ نسیم بی بی کو صبح سات بجے سے ہسپتال لے کر آئے

مگر صبح سے دوپہر تک کسی ڈاکٹر نے انہیں چیک نہیں کیا ہمارے احتجاج پر بغیر چیک کئے ٹیسٹ لکھ کر دے دیا اسی دوران ان کی والدہ جان کی بازی ہار گئی

انہوں نے بتایا کہ والدہ کیلئے آکسیجن سلنڈر بھی پرائیویٹ شخص سے خرید کر ہسپتال لائے

ہسپتال میں علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی متاثرین نے حکام بالا سے

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author