جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یارخان میں نورے والی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق نورے والی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی جانب سے ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تصادم گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران ہوا تھا۔

About The Author