دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

ملتتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوگئے ۔

ترجمان نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر اسپتال میں اس وقت کورونا پازیٹو 108 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 64 مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔

اسپتال کے کورونا وارڈز میں اس وقت مجموعی طور پر 230 مریض زیر علاج ہیں

نشتر اسپتال میں اس وقت 16 وینٹی لیٹر اور 17 آکسیجن بیڈز خالی پڑے ہوئے ہیں جبکہ 81 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔


ملتان

سوشل میڈیا پر سیف الرحمن اور تور خان کو ملتان انتظامیہ کی طرف سے

پانچ ہزار جرمانہ کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے

ناصر محمود شیخ کو دس ہزار روپے بھجوائے گئے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر بھی انتظامیہ کی طرف سے داد رسی کے لیئے پحنچے اور معذرت کی

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی جانب سے پٹھان کیمونٹی کے سربراہ خالد خان مہمند نے تور خان کو دس ہزار روپے دیئے


ملتان:

انسانی ہمدردی/ خوداری کی نئی مثال

ملتان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا سوشل میڈیا پر وائرل جوتے مرمت کرنیوالے سیف الرحمان کو جرمانہ کرنیکی کا خبر کا نوٹس

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی سٹی خواجہ عمیر ایم ڈی اے کے قریب تھڑے پر مزدوری کرنیوالے سیف الرحمان کے پاس پہنچ گئے

اے سی سٹی نے سیف الرحمان سے جرمانے بارے وائرل خبر کی صداقت بارے دریافت کیا

جرمانہ مجھے نہیں ہوا،میرے ساتھ واقع جوتوں کی دکان کے مالک میرے بھائی کو ہوا ہے،سیف الرحمان کی وضاحت

میرے بھائی کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور دکان کھولنے پر5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

اے سی سٹی کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیف الرحمان کو مالی مدد کی پیشکش

سیف الرحمان کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی جانیوالی مالی امداد لینے سے بھی انکار

میں محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر یقین رکھتا ہوں

اپنے آپ کو مالی مدد کا مستحق نہیں سمجھتا

مالی امداد میری بجائے کسی مستحق شخص کو دے دی جائے


ملتان

جلیل آباد نامعلوم افراد کی فائرنگ

 نیازی گروپ کا سربراہ وہاب نیازی جابحق، پولیس ذرائع کے مطابق

 وہاب نیازی نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ

 وہاب نیازی کو سات گولیاں ماری گئی

 معاملے کی تحقیات کی جا رہی ہیں

About The Author