مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی

( S DP) کے صوبائی نائب صدر مرزا محمد عزیز خان مغل عرب بنی اسد نے کہا ھے کہ آئین پاکستان کے تحت پانچویں اکائی سرائیکستان کا قیام وقت کا تقاضہ اور اس محروم و محکوم خطے کے آٹھ کروڑ عوام کی بنیادی ضرورت ھے

الگ صوبہ کے قیام کا مطالبہ کرنے یا اسکے لئیے جدوجہد کرنے والوں پر بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ ھو نے یا لسانی تعصب پھیلانے کے الزامات لگا کر حقائق سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں

جھوک فرید سرائیکستان اپنی رھائش گاہ پر گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک تخت لاھور پر قابض ایک مخصوص ٹولہ اور انگریز کے مراعات یافتہ تمن داروں جاگیرداروں

کی مبینہ ملی بھگت نے پورے سرائیکی وسیب کو جہالت اور پسماندگی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا شکار رکھا مگر اب ایسا نہیں ھو گا سرائیکی وسیب کا نوجوان باشعور اور سمجھدار ھو چکا ھے

جو وقت کے ھر فرعون سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے حقوق چھین لینے کی صلاحیت سے مالا مال ھے مرزا محمد عزیز خان نے کہا کہ

ھم ھر زبان کی قدر کرتے ھیں سندھی زبان بولنے والوں کا صوبہ سندھ بلوچی زبان بولنے والوں کا بلوچستان پشتو زبان بولنے والوں کا خیبر پختون خواہ اور پنجابی زبان بولنے والوں کا

صوبہ پنجاب ھو سکتا ھے جنہیں پاکستانی شہری ھونے کے ناطہ سے ھم تسلیم کرتے ھیں مگر یہ بات سمجھ سے بالا تر ھے کہ

ھم اپنی تہذیب و ثقافت اور زبان کی بنیاد پر الگ صوبہ کے قیام کا مطالبہ کرتے ھیں تو اسے لسانیت کا نام کیوں دے دیا جاتا ھے ۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کے جاگیرداروں مخدوموں نے اپنا صوبہ اپنا اختیار کے نام پر 100 دن کے اندر الگ صوبہ دینے کا جو دلفریب مگر جھوٹا نعرہ لگایا تھا

اور سرائیکی عوام کی سادگی کا فائدہ اٹھالیا تھا اب ان کی کہانی ختم ھو چکی مرزا محمد عزیز خان نے کہا کہ ضلع راجن پور میں پارٹی کی رکنیت سازی منشور کے مطابق شروع کر دی گئی ھے

سرائیکی زبان اور سرائیکی وسیب سے دلی لگاو رکھنے والا ھر وسیب زادہ ممبر بن سکتا ھے بہت جلد ضلع تحصیل ٹاون اور یونین کونسلز کی سطح پر یونٹ تشکیل دئیے جائیں گے

اور لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد مرکزی قائدین رانا فراز احمد نون عنایت اللہ مشرقی اور نذیر احمد کٹپال دورہ کریں گے

اور جام پور میں پارٹی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ

وہ ضلع جام پور کے قیام کے مطالبہ کی بھر پور حمایت کرتے ھیں

اور اپنی پارٹی کے مرکزی اجلاس میں بھی ضلع جام پور کے قیام کے مطالبہ کی قرارداد پیش کریں گے ۔


جام پور سیوریج اسکیموں کی ناکارہ مشینری اور بوسیدہ مین فورس لائن تحریر

۔۔ ۔آفتاب نواز مستوئی ۔۔۔

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا قدیمی تاریخی تجارتی مرکز جام پور شہر جسے آج کے ترقی یافتہ دور میں پنجاب کے دیگر شہروں کے برابر ھونا چاھئیے تھا آئے روز ترقی ء معکوس کا شکار ھوتا چلا جا رھا ھے

ایک تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیات 1971 ، کی جنگ میں دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کا شہر

جو ایک دور میں علم ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کا گہوارا ھوتا تھا جہاں پر تیار ھونے والا سرسوں کا تیل پورے برصغیر پاک وھند میں جاتا تھا جہاں کی لکڑی کی منقش مصنوعات دنیا بھر میں مقبول تھیں

جہاں کا پین نقاشی کا کام آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں پسند کیا جاتا ھے اور یہ وہ شہر ھے جہاں امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھی نے ابتدائی تعلیم حاصل کی

جہاں برصغیر پاک وھند کی سب سے بڑی دینی جماعت تنظیم اھل سنت کی بنیاد رکھی گئی جہاں ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبداللہ خان نے جنم لیا اور ابتدائی تعلیم حاصل کی

جس کا قبرستان ٹھاکریوالہ اس لحاظ سے قابل تکریم شمار ھوتا ھے کہ اسمیں اپنے وقت کے اولیاء اللہ کے علاوہ سب سے زیادہ قران مجید کے حفاظ کرام مدفون ھیں

اور جن کے احترام میں سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید گھوڑی سے اتر کر ننگے پاوں اس شہر سے گزرتے تھے

حضرت سخی لال پروانہ اور حضرت سید محسن شاہ المعروف مسن شاہ کے سالانہ میلے طول وعرض تک ایک نمایاں اھمیت کے حامل سمجھے جاتے تھے

اور آج وھی شہر ایک لا وارث اجڑی بیوہ کی طرح اپنی حالت زار پر نوحہ کناں ھے ۔

المیہ تو یہ بھی ھے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک اسے مقامی قیادت ھی نصیب نہیں ھو سکی تاریخ کے اوراق گواہ ھیں کہ ملکی سیاست پر ھمہ وقت چھائے اقتدار کی غلام گردشوں کے اسیر علاقائی

تمن داروں اور جاگیرداروں کے حسب ضرورت بنتے ٹوٹتے اتحادی گروپ اور پھر من پسند حلقہ بندیاں مقامی قیادت کے آگے آنے کی راہ میں مسلسل رکاوٹ چلی آرھی ھیں۔

اس شہر کیلیے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شوگر ملز منظور ھوئی مگر کاٹن ۔تمباکو اور گندم کی فصلات سے زر مبادلہ کما کر لاھور اسلام آباد و لندن خرچ کرنے والے جاگیرداروں کو بھٹو کے ساتھ رھتے ھوئے بھی بھٹو کی یہ ادا پسند نہ آئی

اور یہ شوگر ملز پتوکی چلی گئی پھر ھوا یوں کہ 1982 میں راجہ اندر سنگھ کی روایت پر عمل کرتے ھوئے نوابوں اور سرداروں کو الگ الگ ” راجدھانیاں ” عطا کرنے کی ادائے شاھانہ کے

تحت ڈیرہ غازیخان کے فطری اور جغرافیائی لحاظ سے قریب ترین ھونے کے باوجود جام پور شہر سمیت رقبہ ریونیو آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل

( جو خود ضلع کا درجہ حاصل کرنے کی حقدار ھے ) کو ضلع راجن پور کا جبری حصہ بنا دیا گیا 1997 میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر بھر میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھائی گئی جسکا افتتاح اس وقت کے وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل جاوید جبار نے کیا

مگر آج تک شہر کو گیس کی سہولت میسر نہ آسکی ۔اس شہر کے ساتھ ھونے والے کھلواڑ کی داستان کچھ اس طرح ھے کہ ” ھزاروں کے قصے ھیں کہاں تک سناوں ” 2010 کے سیلاب نے جہاں پورے سرائیکی وسیب کو برباد کر کے رکھ دیا

وھاں یہ شہر بھی مکمل ڈوب گیا مگر پھر بھی محنت کشوں اور غریب آبادی کے اس شہر کے باسیوں نے ھمت کر کے اسکی رونقیں بحال کر ڈالیں 2012 میں حکومت ترکی نے کمال مہربانی کرتے ھوئے

ترکی ھسپتال کی منظوری دی شہر کے محلہ مندو والا میں نشانات لگ گئی بورڈ لگ گیا تعمیراتی کمپنی نے کام بھی شروع کر دیا

مگر روایتی بد بخت قبضہ مافیاء اور اسکے سرپرستوں کی مہربانی سے یہ ھسپتال مظفر گڑھ کے ریت کے ٹیلوں میں چلا گیا ۔2014 میں پھر ترکی کی امداد سے

اس شہر کو ماڈل شہر بنانے کیلیے پانچ ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا گیا تمام ٹھیکہ جات براہ راست لاھور سے جاری کئیے گئے

اسی گرانٹ سے ایک ارب 39 کروڑ روپے نام نہاد بائی پاس پر خرچ کر ڈالے گئے جسے مرمتی کیلیے نہ NHA تسلیم کرتا ھے

نہ پنجاب ھائی وے اسے تسلیم کرتا ھے اور اس وقت اسکی جو حالت زار ھے ناقابل بیان ھے ۔محکمہ پبلک ھیلتھ کو سیوریج سسٹم اور پنجاب ھائی وے کو روڈز کی تعمیر کی ذمہ واری دی گئی

اس وقت کے مقتدر گروپوں کے حامیوں نے اپنے اپنے "گودے ” کی بھر پور تشہہیر کی اور ان کے بڑے بڑے پورٹریٹ آویزاں کر کے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔1984.85 میں محکمہ ھاوسنگ اینڈ فزیکل

پلاننگ پنجاب کی ٹیم نے اپنے بیس روزہ سروے کے بعد کلیر رپورٹ دی تھی کہ اس شہر میں اوپن ڈرینج سسٹم کامیاب رہ سکتا ھے

گنجان آباد تنگ و تاریک محلے اور گلیاں سیوریج سسٹم کے قابل نہیں مگر اسکے باوجود یہاں 1985 میں ڈسپوزل اسکیمز بنا کر سیوریج سسٹم کی پائپ لائنیں بچھا دی گئیں

اور نالہ سون پر مین فورس لائن بھی بنا دی گئی یہ تمام اسکیمیں اور مشینری اپنی مدت پوری کر چکیں اسی دوران محکمہ پبلک ھیلتھ اور ھائی وے نے میونسپل کمیٹی کی انجیئرنگ برانچ اور

سینٹی ٹیشن برانچ کو اعتماد میں لیے بغیر اور متعلقہ سب انجینئرز سے مشاورت کے بغیر اپنا کام شروع کر دیا کہیں پرانی لائن ٹوٹ گئی تو کہیں گٹر ابل پڑے جس مین لائن کو سب سے پہلے بنا چاھئیے تھا ھنوز نا مکمل ھے شہر بھر کو اکھاڑ پچھاڑ کر پائپ ڈال دئیے گئے

اب مین لائن مکمل ھو گی تو شہر والی نئی لائنیں چلیں گی دوسری جانب بلدیہ کی تین ڈسپوزل اسکیمیز لنڈی پتافی ۔

کوٹلہ چونگی ۔اور نیو جنرل بس اسٹینڈ آئے روز خراب ان میں سے کسی ایک میں خرابی تو تینوں کو بند کرنا پڑتا ھے

جس کے باعث پھٹی پرانی لائنوں کے گٹر ابل پڑتے ھیں اور شہر بھر می۔ سیوریج کا پانی کسی بد مست ھاتھی کی طرح دھاڑتا چنگھاڑتا نظر آتا ھے

سرکاری ملازمتوں پر مسلسل پابندی کے باعث عملہ کی کمی کا رونا الگ سے اپنی جگہ موجود ھے ستم ظریفی کی حد تو یہ بھی ھے کہ

کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ میونسپل کمپلیکس کی اپنی عمارت سیوریج کے پانی کی زد میں ھے چراغ تلے اندھیرا والی بات کی طرح کروڑوں روپے کی

نئی مشینری کے باوجود بلدیہ انتظامیہ اپنا گھر بھی صاف نہیں کر پارھی اور ھم تو ڈوبے ھیں صنم تجھے بھی لے ڈوبیں کے مصداق ملحقہ گورنمنٹ گرلز ھائی سکول کا سیکینڈری بلاک بھی متاثر ھو رھا ھے

پور ا شہر سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ھے صورتحال اس قدر افسوسناک ھے کہ انتظامیہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور چیف آفیسر بلدیہ کو بھی ھسپتال روڈ ۔

ٹریفک چوک ماڈل بازار روڈز کی صفائی چھڑکاو کی تصاویر بھیج کر سب اچھا ھے کی رپورٹ پیش کر دی جاتی ھے شہری جتنا چیختے چلاتے رھیں

مذکورہ آفیسرز صرف اپنے ” ون مین ” عملہ کی رپورٹ کو صحیح تسلیم کرتے ھیں جہاں تک متعلقہ ایم پی اے ایم این اے صاحبان ھیں انہوں نے پوری انتظامی مشینری اور تمام منصوبہ جات کی منظوری اپنے مینیجر کے سپرد کر رکھی ھے

اور ” بھائی جان ” جب اچھے موڈ میں ھوتے ھیں تو اپنے کسی من پسند جبری معزز حامی کی گلی یا محلے میں ٹف ٹائل لگانے اور نالی تعمیر کرنے کا ” نادر شاھی فرمان ” جاری کر دیتے ھیں

اور جو لوگ ان کے ” دربار شاھی ” میں کورنش بجا لانے کے فن خوشامد سے نا بلد ھیں ان کی گلیاں نالیاں سیوریج کے پانی سے لبریز ھیں ۔ماھرین کے مطابق مستقبل قریب میں

ایک اور ستم متوقع ھے کہ جیسے ھی پبلک ھیلتھ کی مین لائن مکمل ھوگی شہر کی ڈسپوز ل اسکیمیز بند کر دی جائیں گی اورسیوریج کا پانی اپنے زور سے سیم نالہ میں جائے گا

جو کہ نا ممکن ھے کیونکہ نئی لائنوں کی تعمیر میں لیول کا خیال بالکل نہیں رکھا گیا تیکنیکی ماھرین کے مطابق شہر والی سیوریج لائینیں نشیب میں ھیں

اور مین لائن بلندی میں جب تک مین فورس پریشر نہیں ھوگا پانی مین لائن میں نہیں جا سکے گا اور شہر میں سیوریج کا مسلہ موجودہ صورتحال سے بھی دوگنا بڑھ جائے گا

جسے کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ھوگا اسکے لیے ضروری ھے کہ بلدیہ کی ڈسپوزل اسکیمیز کے کنویں واز سر نو زیادہ کیپیسٹی اور گہرائی کے ساتھ تعمیر کیے جائیں

لنڈی پتافی ڈسپوزل اسکیم سے سیم نالہ تک بذریعہ نالہ سون نئی مین فورس پریشر لائن تعمیر کی جائے

اور مطلوبہ عملہ تعینات کیا جائے تب جا کر جام پور شہر کو سیوریج کے گندے اور متعفن پانی سے

نجات ملے گی اسکے لیے پنجاب حکومت خصوصی گرانٹ جاری کرے تو یہ سب کچھ ممکن ھو سکے گا ۔

%d bloggers like this: