دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان نے سیوریج مسائل کے حل کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔دو شفٹوں میں دن رات کام کیا جارہا ہے۔

چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے کہا کہ عید پر سیوریج جیسے مسائل سے عوام کو نجات دلانے کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کاعملہ گزشتہ ہفتہ سے چوبیس گھنٹے کام میں

مصروف ہے شہر کی سیوریج لائنوں کی وینچ مشینوں سے اور نالوں کی صفائی کی جاری ہے آئرن مارکیٹ کا کئی سالوں سے بند نالہ کی صفائی شروع کردی گئی ہے

جس سے شہر کے مختلف بلاکوں میں جمع ہونے والا سیوریج کے پانی سے چھٹکارا مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مین ہولز اور لائنوں کی وینچ مشینوں سے بھی صفائی کا عمل جاری ہے

انہوں نے بتایا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر آفس میں کھلی کچہری کھارہے ہیں۔

ٹریفک چوک پر کئی سال سے لگے پیٹر انجن کو ہٹادیا گیا ہے اب سیوریج کے پانی کی نکاسی بہتر ہوگئی ہے


: ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی سزا میں

معافی کے اعلان پر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان سے تین قیدی رہا کئے گئے ہیں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور

عید کی خوشیوں میں قیدیوں کو بھی شریک کرتے ہوئے عید تحائف تقسیم کئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور دیگر موجود تھے۔مشیر وزیر اعلی نے 481 مرد اور پانچ خواتین قیدیوں میں

عید تحائف تقسیم کئے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب قیدیوں کی بھی جیلوں میں ہرممکن سہولیات کا خیال رکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل قیدیوں کےلئے اصلاح کا مرکز ہونی چاہئے۔جیل میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے۔
سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل یاسر خان نے کہا کہ

انسپکٹر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی ہدایت پر آسیران جیل کی فلاح و بہبود کےلئے محنت کی جارہی ہے۔

حکومت کی ہدایت پر جیل میں آسیران کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


: ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں لاک ڈاؤن

کورونا ایس او پیز،احترام رمضان آرڈیننس اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف پر

بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے دس دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ مقدم درج کرا دیا۔

انہوں نے عید کے اجتماعات کی جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔سماجی فاصلوں سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے چینی اور آٹا کے سیل پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ویکسینیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا


: ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ گدائی کے علاقے میں شوہر کا بیوی پر بہمانہ تشدد کا معاملہ کا ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال نے فی الفور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بیوی کی ٹانگوں پر کلہاڑیوں کے وار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم اکرام ولد اسلم سکنہ گدائی نے گھریلو معاملہ پر اپنی بیوی (ش) کی ٹانگوں پر کلہاڑیوں کے وار کئے جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی نے بتایا کہ (ش) نامی عورت کے شوہر کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا مزید کہنا ہے کہ تشدد خصوصاََ عورت پر تشدد اور جبر کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔


: ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی پرچی جوا کرانے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ جواری

آیاز عرف علو پرچی جوا کرا رہا ہے اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ عارف حسین نے ٹیم تشکیل دی اور فوراً کاروائی کرتے ہوئے ایاز عرف علو کو پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والا ملزم ایاز عرف علو سکنہ بلاک F سابقہ ریکارڈ یاقتہ ہے جس پر پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں گرفتار کیے گئے

ملزم کے قبضے سے 2 پرچی جواء ووچر بک اور رقم برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ عارف حسین کا کہنا تھا کہ جواء جرم کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی معاشرتی برائی ہے اور تھانہ سٹی پولیس اس برائی کو ختم کر کے دم لے گی۔

About The Author